وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ نوٹ بندی کی مخالفت عام آدمی نہیں بلکہ وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے آئین کا غلط استعمال کرکے ملک کو بدعنوانی میں ڈبو دیا۔
مسٹر مودی نے لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے آئین پر لکھی دو کتابوں کا یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں اجرا کرنے کے بعد موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑ رہا ملک کا عام آدمی نوٹ بندی کے ساتھ ہے۔
نوٹ بندی پر ان کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر گھیر رہیں متحد ہوئی اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس کی مخالفت اس لئے نہیں ہو رہی ہے کہ اسے بغیر تیاری کے لایا گیا دراصل مخالفت اس لئے ہے کہ تیاری کا وقت نہیں دیا گیا۔